لبیک اللہم لبیک

By Al Noor Softs
Posted on Sep 15, 2024
In Category Worship and matters
Authors امیر حمزہ
Published By ناشر : دار الاندلس،لاہور
In Year 2021
Key Word گھرسے دعوت کی ابتداء..مصرکی شہزادی چاند سے بیٹے کےہمراہ ویران اورخشک پہاڑوں کےدرمیان
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 145
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اورادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتبِ حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ ﷺنےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے سوا کچھ نہیں ۔حج وعمرہ کے احکام ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ لبیک اللہم لبیک‘‘مولانا امیر حمزہ حفظہ اللہ کے سفر حرمین کے آنکھوں دیکھے مناظر کی بہترین منظر کشی ہے ۔حج اور عمرہ ادا کرنے والے شخص کو کن کن مراحل سے گزرنا اور کیا کیا ادائیں بجالانا ہوتا ہے۔رسول اللہ ﷺ نے حج کیسا؟حج اور جہاد کا آپس میں کیا رشتہ ہےسیدنا ابراہیم﷤ اور ان کے گھر والے آزمائش کے کن مرحلوں سےگزرے؟وہ کون سی ادائیں ہیں؟ جو اللہ تعالیٰٰ کو اتنی پسند آئیں کہ قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لیے ان پر عمل کرنا لازم کردیا ہے یہ سب کچھ اس مختصر کتاب میں موجود ہے۔(م۔ا)
Ratings Read Downloads
(٠)   195   41
 
There are no reviews for this eBook.

٠
٠ out of 5 (٠ User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks