قرآنی اور مستند مسنون اذکار و دعائیں

By Al Noor Softs
Posted on Dec 24, 2024
In Category Worship and matters
Authors ڈاکٹر حافظ شہباز حسن
Published By ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور
In Year 2015
Key Word دعا اور ذکر کی اہمیت و ضرورت...حصول ہدایت اور شفاء کے لیے دعا
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 155
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
قرآن مجید میں انبیاء کرام ﷩ کے واقعات کے ضمن میں انبیاء﷩ کی دعاؤں او ران کے آداب کاتذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا لاکر کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء﷩ کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مجید نے پیش کیا ہے یہ اسلوب کسی آسمانی کتاب کے حصے میں بھی نہیں آیا ۔ ان دعاؤں میں ندرت کاایک پہلو یہ بھی ہے کہ ہر قسم کی ضرورت کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے فراہم کردیئے گئے ہیں ۔اور شریعتِ اسلامیہ میں دعا کو اایک خاص مقام حاصل ہے ۔ تمام شرائع ومذاہب میں بھی دعا کا تصور موجود رہا ہے مگر موجود ہ شریعت میں اسے مستقل عبادت کادرجہ حاصل ہے ۔صرف دعا ہی میں ایسی قوت ہے کہ جو تقدیر کو بدل سکتی ہے ۔دعا ایک ایسی عبادت ہے جو انسا ن ہر لمحہ کرسکتا ہے اور اپنے خالق ومالق اللہ رب العزت سے اپنی حاجات پوری کرواسکتا ہے۔مگر یہ یاد رہے انسان کی دعا اسے تب ہی فائدہ دیتی ہے جب وہ دعا کرتے وقت دعا کےآداب وشرائط کوبھی ملحوظ رکھے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ قرآنی اور مستند مسنون اذکار ودعائیں ‘‘ محترم جناب ڈاکٹر حافظ شہباز حسن ﷾ کی کاوش ہے اس کتا ب کے پہلے حصہ میں قرآنی دعائیں اور اذکار قرآنی ترتیب سے پیش کیے گئے ہیں ۔ جبکہ دوسرے حصے میں احادیث نبویہ سےثابت شدہ دعائیں اوراذکار نقل کیے گئے ہیں ۔ تالیف میں مسلمان کی عملی زندگی کی یومیہ ترتیب کو حتی الامکان ملحوظ ِ خاطر رکھا گیا ہے ۔ اس مجموعہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ادب واحترام کی غرض سے اللہ تعالیٰ کےلیے جمع کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ،تاکہ دعاؤں کاور اذکار کے ترجمے کے ذریعے خالقِ کائنات کی عظمت کابھر پور اظہار کیا جاسکے ۔ دعاؤں کا یہ مجموعہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمداسرائیل فاروقی صاحب کی فرمائش پر تیار کیا گیا ہے اور انہوں صدقہ جاریہ کی غرض اسے فی سبیل اللہ تقسیم کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف وناشر کی اس کاوش کوقبول فرمائے (آمین) (م۔ا)
Ratings Read Downloads
(٠)   78   26
 
There are no reviews for this eBook.

٠
٠ out of 5 (٠ User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks