فضل الباری فی تکمیل صحیح البخاری (صحیح بخاری کے آخری باب کی شرح)
| By |
Al Noor Softs
|
| Posted on |
Sep 18, 2024 |
| In Category |
Hadith & science of hadith
|
| Authors |
ڈاکٹر فضل الٰہی
|
| Published By |
ناشر : دار النور اسلام آباد |
| In Year |
2020 |
| Key Word |
مبحث اول سیرت امام بخاری..ولادت اور جائے ولادت |
| Target Reader |
Muslim |
| Book Edition |
First Edition |
| Number of Pages |
378 |
| Book Language |
Urdu, Arabic |
| Country Origin |
Pakistan |
امام بخاری کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی محتاج نہیں سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام بخاری نے 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب روضۃ من ریاض الجنۃ میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔یہی وجہ ہےکہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اصح الکتب بعد کتاب الله صحیح البخاری۔بے شماراہل علم اور ائمہ حدیث نے مختلف انداز میں صحیح بخاری کی شروحات لکھی ہیں ان میں فتح الباری از حافظ ابن حجر عسقلانی کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔اردو زبان میں بھی صحیح بخاری کے متعدد تراجم ،فوائد اور شروحات موجود ہیں جن میں علامہ وحید الزمان اور مولانا داؤد راز رحمہما اللہ کے تراجم وفوائد اور صحیح بخاری کی نئی اردو شرح ’’ہدایۃ القاری ‘‘ از شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد حفظہ اللہ بڑی اہم شروح ہیں ۔بعض اہل علم نےصحیح بخاری کے مختلف ابواب کی الگ سے بھی شرح کی ہے۔ جیسے صحیح بخاری کی ’’کتاب التوحید‘‘ کی اردو وعربی زبان میں الگ سے شروحات موجود ہیں ۔ ہرسال صحیح بخاری کی اختتامی تقریب کے موقع نامور شیوخ الحدیث صحیح بخاری کی آخری حدیث پر دروس بھی ارشاد فرماتے ہیں ۔یہ دروس مرتب ہوکر افادۂ عام کےلیے رسائل وجرائد میں بھی شائع ہوتے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ فضل الباری فی تکمیل صحیح البخاری صحیح بخاری کےآخری باب کی شرح‘‘شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر کے برادرگرامی محترم پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ) کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے امام بخاری رحمہ اللہ کے حالات زندگی،سیرت امام بخاری رحمہ اللہ کے حوالے سے 32 دروس وفوائد، صحیح بخاری اور اس کی قدر ومنزلت،صحیح بخاری کےآخری باب کے عنوان کے تحت قدرے تفصیلی شرح،آخری حدیث کےراوی سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کےمتعلق 14 باتیں،آخری حدیث کی تفصیلی شرح اور تسبیح وتحمید کی شان وعظمت کے متعلق 23باتیں فاضلانہ وعالمانہ انداز میں پیش کی ہیں۔شاید یہ صحیح بخاری کےآخری باب کی الگ سے مرتب شدہ پہلی تفصیلی شرح ہے۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر فضل الٰہی حفظہ اللہ کی تحقیقی وتصنیفی،تبلیغی وتدریسی جہود کو قبول فرمائے اور انہیں صحت وعافیت والی زندگی دے ۔آمین (م۔ا)
| Ratings |
Read |
Downloads |
|
(٠)
|
186
|
38
|