عمر بن عبد العزیز منہج خلافت راشدہ کا یک روشن باب

By Al Noor Softs
Posted on Oct 25, 2024
In Category Quran and Quranic Sciences
Authors عبد الرشید عراقی
Published By عمر بن عبد العزیز منہج خلافت راشدہ کا یک روشن باب
In Year 2002
Key Word حرف آغاز///
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 202
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
امیر المومنین سیدنا عمر بن عبد العزیز ﷫ کوپانچواں خلیفہ راشد تسلیم کیا گیا ہے ۔ حضرت عمربن عبد العزیز ﷫ عمرثانی کی حیثیت سےابھرکر سامنے آئے ۔جیسے سیدنا عمرفاروق اعظم ﷜ نےاپنے 10 سالہ عہد خلافت میں ہزاروں مربع میل پر فتح حاصل کی۔حضرت عمر بن عبد العزیز نےگو اڑھائی سال خلافت کوسنبھالا مگر انہوں نے بھی متعدد علاقوں کو فتح کر کے اسلامی حدود میں شامل کیا۔ انہوں نے جہاد کے علاوہ دعوت الی اللہ پر بھی خاصہ زور دیا اور کفر کےدلوں کو اسلام کی برکات سےآراستہ کر کے ان کو دین اسلام میں داخل کیا ۔حضرت عمر بن عبدالعزیز عہد ولید بن عبد الملک میں مدینہ کے گورنر رہے تھے جب آپ بحیثیت گورنر مدینہ منورہ میں داخل ہوئے تو 30 خچروں پر آپ کا ذاتی سامان لدا ہوا تھا لیکن جب مسند خلافت پر متمکن ہوئے توسارا سامان فروخت کر کے اس کی رقم بیت المال میں جمع کرادی خلافت کابار سر پر آتے ہی ان کی زندگی بدل گئی۔حدیث وسیراور تاریخ ورجال کی کتب میں ان کے عدل انصاف ،خشیت وللہیت،زہد وتقوٰی ،فہم وفراست اور قضا وسیاست کے بے شمار واقعات محفوظ ہیں اور آپ کی سیرت پر عربی اردو زبان میں متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’عمر بن عبد العزیز منہج خلافت راشدہ کا یک روشن باب ‘‘ وطن عزیز کے معروف سوانح نگار مولانا عبد الرشید عراقی (مصنف کتب کثیرہ) کی کاوش ہے ۔ عراقی صاحب نے اس کتاب میں عمر بن عبد العزیز ﷫ کی سوانح حیات اور ان کے علمی ودینی ، قومی، ملی اور سیاسی کارناموں کی تفصیل اس کتاب میں بیان کردی ہے ۔(م۔ا)
Ratings Read Downloads
(٠)   250   24
 
There are no reviews for this eBook.

٠
٠ out of 5 (٠ User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks