سنن نسائی شریف مترجم (سرور گوہر) جلد۔1
| By |
Al Noor Softs
|
| Posted on |
Dec 27, 2024 |
| In Category |
Worship and matters
|
| Authors |
امام ابو عبد الرحمٰن احمد بن شعیب النسائی
|
| Published By |
ناشر : مکتبہ محمدیہ، لاہور |
| In Year |
2016 |
| Key Word |
رات كواٹھ کر مسواک کرنا-الله عزوجل كى فرمان۔۔۔۔ |
| Target Reader |
Muslim |
| Book Edition |
First Edition |
| Number of Pages |
880 |
| Book Language |
Urdu, Arabic |
| Country Origin |
Pakistan |
احکام الٰہی کےمتن کانام قرآن کریم ہے اور اس متن کی شرح و تفصیل کانام حدیث رسول ہے اور رسول اللہ ﷺ کی عملی زندگی اس متن کی عملی تفسیر ہے رسول ﷺ کی زندگی کے بعد صحابہ کرام نے احادیث نبویہ کو آگے پہنچا کر اور پھر ان کے بعد ائمہ محدثین نے احادیث کومدون او ر علماء امت نے کتب احادیث کے تراجم وشروح کے ذریعے حدیث رسول کی عظیم خدمت کی ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں علمائے اہل حدیث کی تدریسی وتصنیفی خدمات بھی قابل قد رہیں پچھلے عہد میں نواب صدیق حسن خاں کے قلم اور مولانا سید نذیر حسین محدث دہلوی کی تدریس سے بڑا فیض پہنچا پھر ان کے شاگردوں اور کبار علماء نے عون المعبود، تحفۃ الاحوذی، التعلیقات السلفیہ، انجاز الحاجۃ جیسی عظیم شروح لکھیں اور مولانا وحید الزمان نے کتب حدیث کا اردو زبان میں ترجمہ کر کے برصغیر میں حدیث کو عام کرنے کا عظیم کام سرانجام دیا۔تقریبا ایک صدی سے یہ تراجم متداول ہیں لیکن اب ان کی زبان کافی پرانی ہوگئ ہے اس لیے ایک عرصے سے یہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے تھی کا اردو زبان کے جدید اسلوب میں نئے سرے سے یہ ترجمے کرکے شائع کیے جائیں۔ شیخ البانی اور ان کے تلامذہ کی کوششوں سے تحقیق حدیث کاجو ذوق پورے عالم اسلام میں عام ہوا اس کے پیش نظر بجار طور پر لوگوں کے اندر یہ تڑپ پیدا ہوئی کہ کاش سننِ اربعہ میں جو ضعیف رویات ہیں ان کی نشاندہی کر کے اور ان ضعیف روایات کی بنیادپر جو احکام و مسائل مسلمانوں میں پھیلے ہوئے ہیں ان کی تردید و ضاحت بھی کردی جائے۔ سننِ اربعہ کی عربی شروحات میں تحقیق وتخریج کا اہتمام تو موجود تھا لیکن اردو تراجم میں نہیں تھا تو جب ان کے نئے ترجمے کر کے شائع کیے گیے اور ان میں احادیث کی تخریج وتحقیق کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ جیسے دارالسلام سے مطبوعہ سنن ابن ماجہ، سنن نسائی، سنن ابو داؤد، میں احادیث کی مکمل تخریج وتحقیق پیش کی گئی ہے۔ اور اسی طرح بعض دوسرے اداروں نے بھی یہ کام کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’سنن نسائی شریف مترجم‘‘ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔ یہ ترجمہ جنا ب پروفیسر ابو انس محمد سرور گوہر ﷾ نے کیا ہے اور اس میں شیخ خلیل بن مامون شیحا کے نسخہ کو سامنے رکھتے ہوئے احادیث کی تخریج کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ اور احادیث پر صحت وضعف کاحکم علامہ ناصر البانی کے نسخہ کے مطابق لگایا گیا ہے۔ مکتبہ محمدیہ، لاہور نے اسے 3مجلدات میں شائع کر کے خدمت حدیث کی سعادت حاصل کی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کی تیاری میں شامل تمام احباب کی اس محنت کو قبول فرمائے۔ (آمین)
| Ratings |
Read |
Downloads |
|
(٠)
|
82
|
12
|