نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ رسول اکرم کی نماز ‘‘ شیخ الحدیث مولانا محمد اسماعیل سلفی کی زندگی کے آخری ایام میں تحریری کی گئی کتب میں سے ہے اس کتاب کو آپ کی وفات کے بعد مولانا محمد عطاء اللہ حنیف نے ایڈٹ کر کے شائع کیا۔اس کتاب میں نماز کے احکام ومسائل بیان کرتے ہوئے مولانا سلفی نے فقہی مذاہب ومسالک سے قطع نظر براہِ رست تعلق ادلۂ شرعیہ سےرکھا ہے او رموافق ومخالف دلائل کی جانچ پڑتا کے بعد جو رائے قائم ہوئی ا سے بغیر کسی جانبداری کے لکھ دیا ہے ۔ جیساکہ فقہائے محدثین کا طریق کار تھا۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نافع بنائے اور مولانا سلفی کی قبر پر اپنی رحمت کا نزول فرمائے (آمین) (م۔ا)
There are no reviews for this eBook.
٠
٠ out of 5
(٠ User reviews )