جانداروں کا جذبہ قربانی

By Al Noor Softs
Posted on Dec 5, 2024
In Category Worship and matters
Authors ہارون یحییٰ
Published By ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
In Year 2014
Key Word جانداروں کے رویہ میں منطقیتفطری انتخاب کے ذریعے مفید طور طریقوں کے توارث کا وہم
Target Reader Muslim
Book Edition First Edition
Number of Pages 153
Book Language Urdu, Arabic
Country Origin Pakistan
کائنات اللہ تعالیٰ کی قدرت کی سب سے بڑی دلیل ہے کیونکہ انسان اس پر غور کر کے اللہ تعالیٰ کی معرفت حاصل کرسکتا ہے ۔اسی لیے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نےجگہ جگہ انسانوں کو کائنات کی مختلف چیزوں اور مظاہر پر غور وفکر کرنے کی دعوت دی ہے کیونکہ مخلوق کودیکھ کر خالق کی جانب خیال ضرورجاتاہے ۔اس کائنات میں بے جان چیزوں کےعلاوہ جانداروں کی بلامبالغہ لاکھوں قسمیں پائی جاتی ہیں ۔ہم ہر وقت مختلف جانداروں کو دیکھتے ہیں ۔ان کی شکلوں ،ان کی ساخت او ران کے حجم اور ان کےرہن سہن کے طریقوں کےفرق کومحسوس کرتے ہیں مگر اس سے آگے کسی چیز پر غور کرنے کے روادار نہیں ہوتے ۔زیر نظر کتاب’’جانداروں کا جذبۂ قربانی‘ عالمی شہرت یافتہ مصنف کتب کثیر ہ ہارون یحیٰ صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے بلا تفریق مذہب تمام انسانوں کی توجہ جانداروں کے رویوں کی جانب مبذول کرانے کی کوشش کی ہے۔پرندوں کےگھونسلوں سے لے کر جانوروں کے ایک دوسرے سے تعاون اور ایک دوسرے کی خاطرجان نثاری کااس انداز سے تذکرہ کیا گیا ہے کہ ہر سطر پر زبان سے بے ساختہ ’’سبحان اللہ‘‘ نکل جاتاہے۔اس کتاب میں چیونٹی جیسےحقیر جاندار کےبارے میں جومعلومات فراہم کی گئی ہیں وہ یقینا ً انسان کو اس کے خالق کے بارے میں سوچنے پر محبور کر دیتی ہیں ۔ یہ کتاب جہاں ایک جانب نظریہ ارتقاء کی سائنسی انداز سے بیخ کنی کرتی ہے وہیں دوسری جانب اللہ پر ایما ن رکھنے والوں کوبھی اس کی مخلوق کے بارے میں بے شمار معلومات بہم پہچاتی ہے جس سے ان کےایمان میں مزید تقویت آئے گی۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو بے ایمانوں کےایمان اورایمانداروں کےایمان کی تقویت کاسبب بنائے (آمین)(م۔ا)
Ratings Read Downloads
(٠)   76   15
 
There are no reviews for this eBook.

٠
٠ out of 5 (٠ User reviews )

Add a Review

Your Rating *
There are no comments for this eBook.
You must log in to post a comment.
Log in

Related eBooks